جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا‘ڈی جی آئی ایس پی آر

لندن (آن لائن)ڈائریکٹرجنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا عزم ظاہرکرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا،

ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گااورکہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہو گی‘مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ: "جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا،

ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا”پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہو گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا، امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارت کے عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ بھارت اس مسئلے کو "اندرونی” معاملہ قرار دیکر بھاری فوج کی موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو "ہراساں” کر رہا ہے،

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہوگا۔سکائی نیوز کے مطابق پاکستانی موقف کے مطابق اس نے بھارت کی بہت بڑی مسلح افواج کے باوجود ایک بہت بڑی فوجی فتح حاصل کی ہے، بھارت اس بات پر ناراض ہے کہ امریکا اس بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے۔ سکائی نیوزکے مطابق امریکا کیلئے اصل امتحان یہ ہے کہ وہ بھارت پر کتنا دباوٴ ڈال سکتا ہے۔۔؟

Comments are closed.