شاہینوں نے دشمن کے5نہیں‘6 جہاز مار گرائے‘ جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی‘وزیراعظم
کامرہ (آن لائن)وزیراعظم محمدشہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح حاصل کرنے پر مسلح افواج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 5 نہیں بلکہ 6 جہاز مار گرائے ہیں اور جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی۔دشمن نے معصوم بچوں کو شہید کیا ہم شہداء کی قربانی کو نہیں بھولیں گے اور قائداعظم کا پاکستان بناکر رہیں گے،شاہینوں نے دشمن کے ناصرف دانت توڑے بلکہ اپنی اعلیٰ ترین مہارت سے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،دشمن کے چاروں طبق روشن کر دیئے،تاریخ میں ایسی فتح پہلے کبھی نصیب نہیں ہوئی،شاہینوں نے 5نہیں 6جہازگرائے اور علاقے کے نام نہاد تھانیدا ر کا غرور اور گھمنڈ کا بت پاش پاش کردیا،دشمن کا جنگی جنون کا بخار اتر چکا، آئیں اب بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات کریں، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک یہ تحریک جاری رہے گی‘جے ایف 17 سے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اس سے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی۔
جمعرات کو یہاں کامرہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں آپ کو اپنی طرف اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی طرف سے عظیم اور شان دار فتح پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ابھی میں قوم کے عظیم ماں کے بیٹوں سے مل کر آیا ہوں جنہوں نے اس مختصر جنگ میں دشمن کے نہ صرف دانت توڑے بلکہ اس کے گھمنڈ اور غرور کو بھی اعلی ترین پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کے ساتھ خاک میں ملایا۔ان کا کہنا تھا کہ 6 مئی سے لے کر 10 مئی کے جو دن گزرے ہیں اور 10 مئی کو اختتام سے پہلے پوری دنیا کو آپ نے اپنی اعلی ترین مہارت سے ورطہ حیرت میں ڈال دیا، دشمنوں کو آپ نے ان کے چاروں طبق روشن کردیے اور دوستوں اور بہی خواہوں کے اعتماد کو آسمان تک پہنچا دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے شان دار فتح پہلے ہمیں کبھی نصیب نہیں ہوئی اور اس شان دار فتح سے نہ صرف دنیا کی سوچ تبدیل کردیا بلکہ خطے اور پوری دنیا میں توازن کو تبدیل کردیا ہے، اس سے بڑی اللہ تعالی کی ہم پر مہربانی کوئی نہیں ہوسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی اس شان دار کامیابی پر ہم سب کی گردنیں اللہ کے حضور جھکی ہوئی ہیں مگر دشمن کو پیغام دیا کہ دوبارہ میلی سے دیکھا تو اس کو پاں تلے روند دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے فرنٹ سے لیڈ کیا، ان میں سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو مبارک پیش کرتا ہوں، ایئرچیف بابرسندھو اور نیول چیف کو مبارک پیش کرتا ہوں کہ 10 مئی کو پوری دنیا میں ایک گونج اٹھی کہ یہ جنگ پاکستان نے اپنی تیکنیکی مہارت، اپنی تحقیق سے مہارت حاصل کی تھی اس سے جیتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ شاہینوں نے دشمن کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے ہیں اور پریزینٹیشن میں بتایا گیا کہ 3 رافیل گرائے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 سے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اس سے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی۔
Comments are closed.