پاکستان ایک پر امن ملک ہے لیکن ہم اپنے دفاع میں بھرپور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں‘ وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے لیکن ہم اپنے دفاع میں بھرپور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف یوم تشکر کے حوالے سے وزیراعظم ہاوٴس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔وزیراعظم نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آج بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالی کا شکر بجا لانے کے لئے ملک بھر میں یوم تشکر منایاجا رہا ہے۔6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے، اور ہمیں ان بے گناہ شہریوں کی خاطر جوابی کارروائی کرنے پر مجبور کردیا۔پاکستان ایک پر امن ملک ہے لیکن ہم اپنے دفاع میں بھرپور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔پاکستان کی بہادر اور پیشہ وارانہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں موٴثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے۔

Comments are closed.