اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر الزامات لگانے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کے لیڈر کا احترام کرتے ہیں، آپ بھی ہماری قیادت کا احترام کریں، سینیٹر صدیقی نے پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس کے الزامات پر سخت جواب دیتے ہوئے سینٹ میں کہا کہ ایوان کا ماحول خراب نہ کریں
، یہاں سمجھدار لوگ بیٹھے ہیں جو ہر چیز سمجھتے ہیں، میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا لیڈر ساڑھے تین سو صفحات کا خط لکھ سکتا ہے تو ساڑھے تین سطروں کا ٹویٹ ہی کر دیتا۔اگر میں کہوں کہ قومی ایشو پر آپ کے لیڈر سے ساڑھے تین سطریں نہ لکھی گئیں تو آپ کو کیسا لگے گا؟ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آپ میرے لیڈر پر کیچڑ تھوپیں گے تو آپ کا لیڈر بھی نہیں بچے گا۔
Comments are closed.