پاکستان کا اروناچل پردیش کے معاملے پر چین کی مکمل حمایت کا اظہار

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان نے اروناچل پردیش کے معاملے پر چین کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی مذاکراتی مقام کا تعین نہیں ہوا جب بھی مذاکرات ہوئے مسئلہ کشمیر ایجنڈے میں سر فہرست ہو گا‘ سندھ طاس معاہدے کی معطلی حملے کے مترادف ہے ۔ افغانستان ہرملک سے تعلقات کیلئے آزادہیں ‘ ہم اتنا چاہتے ہیں کہ افغان سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو‘ ہندوستان کے ملٹری تنصیبات کو ٹارگٹ بنایا ۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو پرا پیگنڈ ہ سے جھٹلائے نہیں جا سکتی ۔ جمعہ کو یہاں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں بھارت نے چڑھائی کی پاکستان نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل پندرہ کے تحت اپنے دفاع کے حق کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے چھ بھارتی طیارے مار گرائے۔ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ابھی مذاکراتی مقام کا تعین نہیں ہوا جب بھی مذاکرات ہوئے مسئلہ کشمیر ایجنڈے میں سر فہرست ہو گا ۔

سندھ طاس معاہدے کی معطلی حملے کے مترادف ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ افغانستان کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں آزاد ہے ہم اتنا چاہتے ہیں کہ افغان سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو ، ارونا چل پر چین کے موقف کے مکمل حامی ہیں ۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی رہی۔ ہندوستان کے اقدامات نے خطے کو تباہی کی طرف دھکیلا۔ تاہم پاک فضائیہ نے چھ بھارتی جہاز مار گرائے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے معرکہ مرصوص کیا۔ جس میں ہندوستان کے ملٹری تنصیبات کو ٹارگٹ بنایا ۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو پرا پیگنڈ ہ سے جھٹلائے نہیں جا سکتی ۔ ترجمان نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ بندی کو ایک مثبت ا قدام قرار دیتے ہوئے کہا جنگ بندی میں تمام دوست ممالک کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، امریکی صدر کے کشمیر کے بارے میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بارڈر پر قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے تر جمان نے کہا کہ پاکستان نے 14 مئی کو ہندوستان کا بارڈ سیکورٹی کے اہلکاروں کو انڈیا کے حوالے کیا۔ بدلے میں ہندوستان نے پاکستان کو رینجرز کا نوجوان واپس کیا ۔

دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطوں کے بارے میں ترجمان نے کہا پاک بھارت ڈی جیز 10 مئی سے رابطے میں ہیں ۔ ترجمان نے ارونا چل پردیش معاملہ پر پاکستان کی جانب سے چین کے موقف کی حمایت کا اعلان کیا ۔ ترجمان نے بھارت کیطرف سے یکطرفہ سندھ طاس کا معائدہ معطل کر نا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا سندھ طاس معاہدہ معطل کر نا پاکستان معیشت اور عوام پر حملہ کے مترادف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر ہے۔ دونوں ڈی جیز مرحلہ وار کشیدگی کم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ترجمان نے برطانیہ کو بہترین دوست اور شراکت دار قرار دیتے ہوے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا دوست اور پاکستان کا پارٹنر ہے۔ برطانیہ نے کشیدگی کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کیا۔ ترجمان نے کہا پاکستان دہشت گردی سے متاثرہ ہے۔ پاکستان جانتا ہے بھارت کا دہشت گردی کو پاکستان میں فروغ دینے میں کیا کردار ہے۔ بھارت کا دیگر ممالک میں بھی دہشت گردی میں کردار رہا ہے۔ پاکستان کے پاس بھارت کے دہشت گردی کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ بھارت دیگر ممالک میں ماورائے قانون قتل کی واردات میں ملوث رہا ہے ۔ ترجمان نے کہا ہم کشیدگی کم کرنے کی طرف جانا چاہتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا افغانستان کسی دوسرے کیساتھ تعلقات قائم کرنے میں آزاد ہے۔ہمارا موقف ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو نی چاہیے ۔ مسئلہ کشمیر بارے فتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا پاکستان کا کشمیر پر موقف بڑا واضح ہے۔ جموں کشمیر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام نے استصواب رائے سے اپنا فیصلہ کرنا ہے۔

کشمیری لوگ عرصہ سے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ ترجمان نے کہا وزارت خارجہ نے پہلگام واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن قرار نہیں دیا۔ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی مذمت کی۔ بھارت نے پہگام واقعہ پر جلد بازی میں اپنا کیس خراب کیا ۔ پاکستان نے تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی۔ دوسری جانب بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت تک نہیں کی۔ پاکستان کے موقف میں کسی قسم کا کوئی تضا د نہیں ہے ۔ ترجمان نے کہا پاکستان اور بھارت کے مذاکرات کے مقام کا ابھی کوئی تعین نہیں ہوا ۔ ترجمان نے کہا روس پاکستان کا پارٹنر اور دوست ہے۔ گلوبل کمیونٹی کشیدگی کا کم کرنا چاہتی ہے۔ ترجمان نے کہا بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کیخلاف ورزی کی۔ پاکستان پرعزم اداروں کے ساتھ ایک خودمختار ملک ہے۔پاکستان مل جل کر رہنے پر یقین رکھتا ہے۔ ترجمان نے کہا پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اسلحہ خریداری کی دوڑ سے خطہ میں سیکورٹی کا توازن خراب ہو گا ۔ترجمان نے کہا کہ عالمی بنک کے صدر اجے بنگا کا بیان ریکارڈ پر ہے ‘بھارتی دعووں کے برعکس اس کو سن کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے

انہوں نے کیا بیان دیاجموں و کشمیر اقوام متحدہ قراردادوں کی روشنی میں ایک متنازع و حل طلب مسئلہ ہے ۔بھارت کی جانب سے دفاعی بجٹ میں کئی گنا اضافہ پر تحفظات ہیں‘یہ خطے میں عدم استھکام کے لیے عمل انگیز ثابت ہو گا۔پاک بھارت مزاکرات کے حوالے سے مقام کے تعین پر رپورٹس ابھی انتہائی قبل از وقت ہیں وزیر اعظم نے بھارت کو پہلگام واقعہ پر تحقیقات کی پیش کی تھی اس پیشکش کا مقصد تناو میں کمی تھا۔ بھارت نے اس پیشکش کو مسترد کیا جس پر افسوس ہے ۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان چین اور افغانستان سہہ فریقی مزاکرات میں صادق خان نے پاکستان کی نمائندگی کی ہم نے پاک بھارت جھڑپوں میں روس کی جانب سے تحمل سے کام لینے کے بیانات دیکھے ہم ان روسی بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں جب بھی بھارت پاکستان پر کوئی سنجیدہ الزام عائد کرتا ہے ہم ایک بین الاقوامی و آزادانہ تحقیق کی بات کرتے ہیں۔سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے ایرانی سرزمین کے پاکستان مخالف استعمال کے بیان کی تردید کی ہے انہوں نے کل بھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس کی چاہ بہار سے گرفتاری کے اپنے بیان کی بھی تردید کی ہے ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان کہ پہلگام واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں بھارتی قیادت کے بیانات میں تضاد کا عکاس ہے یہ بیان پاکستان کے اس حوالے سے بیانات پر مہر ثبت کرتا ہے ‘بھارت خطے میں بالادستی کے لیے پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے، امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں پاک بھارت مزاکرات کے حوالے سے جزیات کا اعلان ابھی قبل از وقت ہے۔

Comments are closed.