دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں،صدر آصف علی زرداری

گوجرانوالہ (آن لائن)صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، ہم خصوصی طور پر آرمی چیف کے مشکور ہیں جو ہم دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملا کر دیکھ سکتے ہیں۔ خطاب کی مزید جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے، شہید سرخرو ہیں یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں

،یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے،اللہ نے آپ کو کامیابی دی آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے، آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان پر نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، ہم خصوصی طور پر آرمی چیف کے مشکور ہیں جو ہم دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملا کر دیکھ سکتے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک ملک ایک قوم اور اسلامی جمہوریہ ریاست ہے،ہم تو جیتے ہی شہادت کے لیے ہیں، آپ سب کے جذبے یوں ہی سر بلند رہیں۔

Comments are closed.