مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، وزیر اطلاعات

لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنے کہا ہے کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، ہماری مسلح افواج نے دشمن کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز اڑائے جس کے بعد دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا،ہم نے دشمن سے 1971 کا بدلہ لیا، الحمد اللہ ثابت ہو گیا کہ پاک فوج کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا،پاکستان میں فتح کا جشن اور بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی۔یہاں اظہار تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے افواج پاکستان نے جو کردار ادا کیا، آج اس عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں، پوری قوم، سوشل میڈیا یوزرز، میڈیا اور اینکرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔اظہار تشکر ریلی میں بھرپور شرکت پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عطا اللہ تارڑنے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،

عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، ہماری مسلح افواج نے دشمن کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز اڑائے جس کے بعد دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا، پاک فصائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے مار گرائے، ملک کے دفاع کے لئے جانوں کے نظرانے پیش کرنے والے شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، عطا اللہ تارڑنے کہا کہ جو قوم سر پر کفن باندھ کر گھر سے نکلتی ہو، اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، ہماری بری، فضائی اور بحری فوج کا کردار ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ہم نے دشمن سے 1971 کا بدلہ لیا۔ عطا اللہ تارڑنے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے اور سپہ سالار نے بہادری اور دلیری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، غزوہ بدر میں مسلمانوں کی تعداد کم ہونے کے باوجود اللہ تعالی نے مسلمانوں کو فتح سے ہمکنار کیا،

آج وزیراعظم شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے، وزیراعطم شہباز شریف اور آرمی چیف کی قیادت میں ملکی دفاع کو یقینی بنایا گیا، الحمد اللہ ثابت ہو گیا کہ پاک فوج کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے انفارمیشں وار فیئر میں بھی دن رات ایک کر کے بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا، پاکستان میں فتح کا جشن اور بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی،بھارتی عوام اپنے حکمرانوں سے سوال کر رہی تھی کہ جھوٹا پروپیگنڈا کیوں کیا گیا۔

Comments are closed.