9مئی فسادات، پی ٹی آئی کے ایک اور شر پسند سر غنہ کی شناخت ہو گئی
راولپنڈی ( آن لائن ) 9 مئی کے فسادات میں پی ٹی آئی کے ایک اور شر پسند سر غنہ کی شناخت ہو گئی ۔شر پسند سرغنہ کی 9مئی کے دوران سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے ۔
ویڈیو میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی شر پسند سر غنہ سید محمد ناظم عباس ہے جس کا مئی کے حملوں میں کلیدی کردار رہاھ ہے ۔شر پسند سر غنہ سید محمد ناظم عباس پی پی – 95 چنیوٹ سے پی ٹی آئی کا نمائندہ اور نثار کالونی لاہور کا رہنا والا ہے۔ ناظم عباس نے مئی کو پرتشدد مظاہروں میں بھرپور اور جارحانہ انداز میں شرکت کی اور توڑ پھوڑ اور حملوں میں صفِ اول میں شامل رہا۔
ناظم عباس نے فوج مخالف نعرہ بازی اور دیگر شرپسندوں کی سرپرستی کر کے انھیں اشتعال دلاتا رہا جبکہ سانحہ مئی میں ملوث دیگر تمام شرپسندوں کی شناخت کا سلسلہ بھی جاری ہے
Comments are closed.