اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات پہنچانے کے الزام میں سنائی گئی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرے ہوئے سزاکوکالعدم قرار دے دیا۔تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔پیرکوجسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا کے خلاف دائر اپیل کو منظور کر لیا اور سزا کو کالعدم قرار دے دیادرخواست گزار کی جانب سے عمران فیروز ملک ایڈوکیٹ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت تحریری فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔یاد رہے کہ اے ایس آئی ظہور کے خلاف 13 دسمبر 2021 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا ل، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 18 مئی 2024 کو تین سال قید کی سزا سنا دی تھی، عدالت نے اس سے قبل وفاقی پولیس کے اے ایس آئی کی سزا کو معطل کر رکھا تھا، عدالت نے قرار دیا تھا کہ نیکٹا اور وزارت داخلہ کی تھریٹ الرٹ رپورٹس کو خفیہ معلومات یا خفیہ دستاویز نہیں کہا جاسکتا۔
Comments are closed.