راولپنڈی (آن لائن)بانی تحریک انصاف اور سابق چیئرمین 9 مئی کے مقدمات میں پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔ سابق چیئرمین نے پولی گرافک ٹیسٹ اور شامل تفتیش ہونے کے عمل کو وکلا کی موجود گی سے مشروط کر دیا۔ لاہور پولیس کی ٹیم 9 مئی کے مقدمات میں سابق چیئرمین سے تفتیش کیلئے گزشتہ روز اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں آنے والی تفتیشی ٹیم انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم کے علاوہ پنجاب فرانزک یونٹ کے عابد ایوب پر مشتمل تھی جیل ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے سابق چیئرمین کے پولی گرافک ٹیسٹ کرنا تھے ٹیم کی آمد کے بعد جیل عملہ سابق چیئرمین کو سیل میں بلانے کے لئے گیا لیکن وہ نہ آئے سابق چیئرمین کا موقف تھا کہ اپنے وکلا کے بغیر وہ کسی بھی تفتیش میں شامل نہیں ہوں گے۔
Comments are closed.