9مئی ،جی ایچ کیو حملہ کیس:استغاثہ کے3 گواہان کا بیان قلمبند

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے 3 گواہان کا بیان قلمبند کرنے کے بعد سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی اس طرح مقدمہ میں اب تک 27 گواہان کے بیان قلمبند ہو چکے ہیں گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران سابق چیئرمین کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا اس موقع پر ملزمان کے وکیل فیصل ملک اور سپیشل پراسیکیوٹر نوید ملک بھی موجود تھے وکلا کی موجودگی میں مجسٹریٹ مجتبی الحسن اور پولیس ہیڈ کانسٹیبل قدیر پر مشتمل استغاثہ کے 2 گواہان نے مکمل بیان قلمبند کروایا جبکہ سب انسپکٹر ریاض نے جزوی طور پر بیان قلمبند کروایا اس طرح اس مقدمہ میں اب تک مجموعی طور پر 27 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.