بھارت کے خلاف تاریخی فتح میں سب نے کردار ادا کیا ،اسحاق ڈار

اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح میں سب نے کردار ادا کیا ،بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا یکطرفہ اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی جارحیت پر اپنے دفاع میں جوابی اقدامات کئے ،انہوں نے کہا پاکستان پر امن ملک ہے مگرامن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔انہوں نے کہاپاکستان نے پہلگام واقعے کی ٓآزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی ۔رافیل طیاروں کی تباہی پر بھارت کو دنیا بھر میں ہزیمت اٹھانی پڑی ۔انہوں نے کہا کشیدگی کے دوران پاکستانی قوم نے بھر پور اتحاد کا مظاہرہ کیا ۔

Comments are closed.