وزیر اعظم 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ‘بھارتی کشیدگی کے دوران حمایت پر اظہار تشکرکریں گے

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ ہوگئے۔جہاں وہ بھارتی کشیدگی کے دوران حمایت پر اظہار تشکر کریں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی ہیں۔وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے

۔وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر انکا شکریہ ادا کریں گے۔وزیراعظم 29-30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

Comments are closed.