راولپنڈی (آن لائن) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اضافی رش کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں سے 5 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے پہلی سپیشل ٹرین 2جون کو کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے دوپہر 1 بجے روانہ ہو کر براستہ مین لائن ملتان، ساہیوال سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 10 بجے لاہور پہنچے گی، دوسری ٹرین 3 جون کو کوئٹہ سے پشاور کے لئے دن 10 بجے روانہ ہو کر براستہ مین لائن ملتان، ساہیوال سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات ساڑھے 10بجے پشاور کینٹ پہنچے گی اسی طرح تیسری سپیشل ٹرین 3 جون کو لاہور سے کراچی کے لئے شام 5 بجے روانہ ہو کر براستہ مین لائن سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بجے کراچی کینٹ سٹیشن پہنچے گی، جبکہ چوتھی سپیشل ٹرین 3 جون کو کراچی کینٹ سے راولپنڈی کے لئے رات ساڑھے 7بجے روانہ ہو کر براستہ شور کوٹ، فیصل آباد اور لالہ موسیٰ سے ہوتی ہوئی تیسرے روز رات 1 بج کر 15 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی اسی طرح آخری اور پانچویں عید سپیشل ٹرین 4 جون کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے رات ساڑھے 7 بجے روانہ ہوکر براستہ مین لائن ملتان، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام ساڑھے 5بجے لاہور پہنچے گی۔
Comments are closed.