آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات

تہران (آن لائن)پاکستان اور ایران کی فوجی قیادت نے علاقائی استحکام اور خوشحالی مل کر کام کرنے اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز تہران میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں دونوں فوجی رہنماؤں کی دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے بالخصوص علاقائی سیکیورٹی صورتحال تفصیلی پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی فوجی تعاون کو فروغ، بارڈر پر سیکورٹی میکانزم کو بہتر بنانے اور سرحدی علاقوں کو تجارتی اور اقتصادی رابطوں کے زونز میں تبدیل کرنے امور پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں جانب سے اتفاق رائے پایا گیا کہ ان اقدامات سے علاقائی استحکام اور خوشحالی میں مدد ملے گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز تہران آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا

ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ہمراہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسین خامنائی اور ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم کے وفد کے ہمراہ تینوں دوست ممالک ترکی، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

Comments are closed.