ماہ جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 4 روپے 62 پیسے کی کمی کر دی گئی ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آن لائن)ماہ جون کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اورایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 4 روپے 62 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی نء قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کی کمی کی گئی ہے ۔ماہ جون کیلئے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 838 روپے مقررکی گئی ہے ۔اوگرا کے مطابق 11.8 کلو گرام کے گھریلو قیمت ماہ مئی کیلئے 2892 روپے مقرر تھی۔

Comments are closed.