اسلام آباد (آن لائن)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وفاقی دارالحکومت اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وزیراعظم اور وزیراعلی کو بھی طلب کرسکتے ہیں۔سوموار کو پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت اور اسلام آباد میں وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں دلچپسی نہیں رکھتی
، انہوں نے کہا کہ پنجاب نے تین سال الیکشن میں تاخیر کی ہے اور 31 دسمبر 2021 کو پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ 2019 سے لیکر اب تک پنجاب میں پانچ مرتبہ مقامی حکومت قوانین تبدیل ہوئے اور اب پنجاب میں چھٹی مرتبہ قانون میں تبدیلی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فروری میں پنجاب کی مقامی حکومت پر سماعت ہوئی تھی اور بلدیاتی حکومت کیس میں خود سپریم کورٹ میں پیش ہوا تھا اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ صوبائی حکومت قانون سازی ہی نہ کرے اور پانچ سال الیکشن نہ ہو اس موقع پر پنجاب کے وزیر بلدیات نے کمیشن کو بتایا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون سازی قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلد قانون سازی مکمل کر لی جائے انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت بل اسمبلی میں گئے تین ماہ سے زائد ہو گئے ہیں اور عام طور پر بل منظوری کے لئے دو ماہ کا وقت لگتا ہے
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حکومت رولز کا ڈرافٹ ہمارے پاس موجود ہے وہ کمیشن کو دے سکتے ہیں اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ تینوں صوبوں نے الیکشن کروا دیا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اگر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آرڈر کر دے تو آپ کے لیے سبکی کا باعث ہو گا انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم مناسب آرڈر پاس کریں گے انہوں نے کہا کہ جلد از جلد اس عمل کو مکمل کیا ۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھ سکتا اس موقع پر ممبر پنجاب نے کہا کہ ہم کس کو بلائیں جو ہمیں کمٹمنٹ دے کر جائے کہ الیکشن ہو جائے گا اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر ضرورت ہوا تو الیکشن کمیشن وزیر اعلیٰ کو بلا سکتا ہے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ ہوا تو وزیر اعظم کو بھی بلا سکتے ہیں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔۔۔۔ اعجاز خان
Comments are closed.