اسلام آباد(آن لائن)وزارت خزانہ نے 1600 ارب روپے سے کٹوتی کرکے 1000 ارب ترقیاتی بجٹ مختص کردیا،خیبرپختونخوا کو 53 کروڑ اور سندھ کو 56 ارب دیئے جائیں گے۔وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت اے پی سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبوں کے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کافیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کو 53 کروڑ اور سندھ کو 56 ارب دیئے جائیں گے، سندھ نے 116 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز وفاق سے مانگے تھے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ کو 86 ارب روپے دینے کی حامی بھری تھی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے 1600 ارب روپے سے کٹوتی کرکے 1000 ارب ترقیاتی بجٹ رکھا ہے، بلوچستان میں این 25 شاہراہ کیلئے 116 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔یہ منصوبہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کی فنڈنگ سے مکمل ہوگا۔
Comments are closed.