پاکستان امن چاہتا ہے مگر عزت اور برابری کے ساتھ‘جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، امن ممکن نہیں‘بلاول بھٹو

نیویارک (آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر عزت اور برابری کے ساتھ‘جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، امن ممکن نہیں‘بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر سندھو دریا پر حملہ کیا‘دنیا کو آگاہ کریں گے کہ بھارت پانی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ نیویارک سے امن، برابری اور عزت پر مبنی ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ میں نیویارک پہنچ ہوں جہاں یو این میں پاکستان کی آواز بنوں گا۔دنیا کو بتانے آیا ہوں کہ ہم کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں

، کشمیر کی حق خود ارادیت کوئی چھین نہیں سکتا، پانی ہماری زندگی ہے اس پر زبردستی قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پر حملہ نامنظور ہے، ہم ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف ہیں، کسی کو بھی اس بہانے سے ہماری سرحدوں کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے، یہ ہمارا وااضح پیغام ہے کہ عزت اور برابری کے ساتھ پاکستان امن چاہتا ہے۔پاکستان امن چاہتا ہے مگر عزت اور برابری کے ساتھ۔جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، امن ممکن نہیں۔بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر سندھو دریا پر حملہ کیا۔

بلاول نے کہا کہ دنیا کو آگاہ کریں گے کہ بھارت پانی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ہمیں اپنا سندھو دریا بچانا ہے، دنیا کو پاکستان کا مؤقف سنانا ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ملک ہے۔ہم ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں‘اگر بھارت دہشت گردی کو سیاسی ہتھیار بنائے گا تو امن ممکن نہیں ہوگا‘بھارت میں مسلمان اور کشمیری مسلسل نشانہ بن رہے ہیں‘پاکستان کا پیغام امن کا ہے، مگر برابری اور وقار کے ساتھ۔

Comments are closed.