نیو یارک (آن لائن) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے ۔ ہمارا پیغام ہمیشہ امن رہا ہے ، بھارت نے سندھ طاس معائدہ معطل کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ۔ پانی ہماری نا گزیر ضرورت ہے اس پر کوئی سمجھوتانہیں ہو سکتا ۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان ا یک ذ مہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اسے ذمہ دا ری کے ساتھ امن کے لئے کوشاں ہے ۔ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معائدے کی معطلی عالمی قوا نین کی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے کہا پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہو گا ۔ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر ، پانی سمیت دیگر معاملات پر مذاکرات چاہتا ہے ۔ ہم نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری کو مسائل کے حل کے لئے ترجیح دی ہے ۔ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معائدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا یہ اسے اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا بھارت نے پانی کی ترسیل میں کمی کی ہے۔ پانی ہماری نا گزیر ضرورت ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا ۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ۔ ہمارا پیغام ہمیشہ امن رہا ہے ۔ تمام مسئلہ کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگبندی کے حوالے سے کردار لائق تحسین ہے ۔ بھارت اس حوالے سے بھی مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پھیلا رہا ہے ۔
Comments are closed.