اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اور پنشن میں 7فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے،دستیاب وسائل میں بہترین بجٹ پیش کررہے ہیں،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں گنجائش سے زیادہ اضافہ کررہے ہیں۔
کابینہ کے اجلا س میں وزیراعظم نے تنخواہوں میں 6فیصد اضافے کی وزارت خزانہ کی تجویز کو مستردکردیا اور 10فیصد اضافے کی تجویز پیش کی جو کابینہ نے منظورکرلی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے،تمام اعشاریے مستحکم ہیں،دستیاب وسائل میں بہترین بجٹ پیش کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں گنجائش سے زیادہ اضافہ کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجٹ اجلاس کے دوران تمام وزرا ایوان میں حاضری یقینی بنائیں۔اس موقع پر وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فنانس بل کی منظوری دے دی گئی، وفاقی کابینہ نے تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق پینشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ۔
Comments are closed.