بجٹ اجلاس:نان فائلرز کو گاڑیاں اور پراپرٹی خریدنے کی سہولت نہیں ہوگی، سولر پینل کی امپورٹ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کو گاڑیاں اور پراپرٹی خریدنے کی سہولت نہیں ہوگی۔بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ فائلرز اور نان فائلرز کا فرق ختم کرکے صرف ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے والا مالیاتی لین دین کا حقدار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سولر پینل کی امپورٹ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جارہا ہے، فیصلہ ملک میں سولر پینل کی مقامی صنعت کے فروغ کے لیے کیا جارہا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کم آمدن طبقے کے لیے ہاوٴسنگ اسکیم کا اعلان جلد کرے گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتوں میں وسعت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو بغیر ضمانت کے ایک لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا جو ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ای والٹ میں ملے گا۔

Comments are closed.