لاہور(آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کو وطن واپسی اور انکی حفاظت کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیرِ اعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا ہے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی با حفاظت وطن واپسی کیلئے تمام تر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔خطے میں صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہے۔
Comments are closed.