حارث روف میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں، جنرل مینجر میلبرن اسٹارز

میلبرن (آن لائن)آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے جنرل مینیجر میکس ایبٹ کا کہنا ہے کہ حارث روف میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں، سب انہیں پسند کرتے ہیں اس لیے انہیں میلبرن اسٹارز سے جانے نہیں دیا گیا۔میکس ایبٹ نے میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حارث روف کو میلبرن اسٹارز کے کھلاڑی بہت پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حارث روف سے دیگر بالرز کو سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے، اس لیے ہم نے حارث روف کو جانے نہیں دیا اور حارث روف کو کہیں جانے بھی نہیں دیں گے

، حارث روف اس وقت کیریئر بیسٹ فارم میں ہیں۔میکس ایبٹ نے کہا کہ بگ بیش لیگ میں حارث روف اور بابر اعظم کا ایم سی جی میں مقابلہ دیکھنے کیلیے پرجوش ہیں۔ یقینا حارث روف کے پاس بابر اعظم کی چند کمزوریاں ہوں گی اس لیے ہم بہت پرجوش ہیں کہ فاسٹ بولر حارث روف ایک بار پھر میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں پاکستان کی کمیونٹی کیلیے بہت زیادہ اچھا ہے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں۔میکس ایبٹ نے مزید کہا کہ یہ بی بی ایل کیلیے بھی بہت اچھا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کھیل رہے ہیں، اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز کے درمیان بھی بڑے مضبوط روابط ہیں جو اچھی چیز ہے۔انہوں نے کہا کہ میلبرن اسٹارز اپنے گزشتہ برس کے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔

Comments are closed.