گورننس کے مسائل سے نکلنے تک یہ ہائبرڈ ماڈل رہے گا:خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعتراف کرتے ہوے کہا ہے کہ ملک میں ہائبرڈ نظام رائج ہے، یہ کوئی مثالی جمہوری حکومت نہیں، ہائبرڈ نظام کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں، معاشی اور گورننس کے مسائل سے نکلنے تک یہ ہائبرڈ ماڈل رہے گا۔ عرب میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ہائبرڈ نظام رائج ہے، یہ کوئی مثالی جمہوری حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہائبرڈ نظام کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں، یہ ماڈل 90 کی دہائی میں اپناتے تو پاکستان کے حالات مختلف ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اور اسٹبلشمنٹ کی کھینچا تانی نے ہمارے ملک میں جمہوری ترقی کو پیچھے دکھیل دیا، معاشی اور گورننس کے مسائل سے نکلنے تک یہ ہائبرڈ ماڈل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی آئینی انتظام نہیں، یہ حالات کے مطابق تشکیل دیا گیا سسٹم ہے، ہم نے باہمی مشاورت سے اختیارات کو تقسیم کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنے فیصلے آزادی کے ساتھ کر رہے ہیں، شہباز شریف تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مشاورت سے چلاتے ہیں۔

Comments are closed.