اسلام آباد(آن لائن) عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے وفد کی ایرانی سفارتخانے آمد ،وفد کا اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران سے بھرپور یکجہتی کا اظہار،تحریک انصاف کے قائدین نے ایرانی عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلایا،ایرانی سفارتخانے کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام بھی پہنچا دیا گیا۔ پی ٹی آئی وفد کا کہنا تھا کہ سیہونی فورسز کی جارحیت قابل مذمت ہے، ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اسرائیل کے غزہ اور ایران پر حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔ وفد کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اْڑا رہا ہے
عالمی سطح پر ایران کے دفاع کا حق تسلیم کیا جائے مسلم اْمہ کو اب صرف بیانات نہیں، عملی اقدام اٹھانا ہوگا۔ پی ٹی آئی وفد کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل خود عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے پاکستانی عوام ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں غزہ سے تہران تک مظلوموں کی آہیں عالمی ضمیرجھنجھوڑ رہی ہیں۔وفد کی قیادت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کی چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی شامل تھے
اس کے علاوہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی چیف وہیپ عامر ڈوگر اور پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کی بھی شرکت کی جبکہ رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز اور غلام محمد لالی شریک تھے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا سمیت علامہ ناصرعباس کی موجود تھے ۔
Comments are closed.