اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے قومی ادارے کو موٴثر انداز میں چلانے اور توانائی کے شعبے میں اہم منصوبہ جات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم کا ان کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار بھی کیا ۔
Comments are closed.