وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیل کی بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان ایران کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کی بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم شہبازشریف نے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت بھی کی ہے۔وزیراعظم کی جانب سے ایران میں ہونے والے حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی جبکہ امریکی حملوں پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی تصدیق کرنے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”دشمن“ نے فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

Comments are closed.