راولپنڈی(آن لائن)24 جون 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں بھارت کے حمایت یافتہ خوارج، ” فتنہ الخوارج” کے دہشتگرد موجود تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کے حمایت یافتہ گیارہ خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے جبکہ سات دہشتگرد زخمی ہوئے۔تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ میجر سید معیز عباس شاہ، جنہوں نے دلیری سے اپنی قیادت کرتے ہوئے دشمن کا مقابلہ کیا، جامِ شہادت نوش کر گئے۔ اْن کے ساتھ ایک اور بہادر سپوت، 27 سالہ لانس نائیک جبران اللہ (ضلع بنوں کے رہائشی) بھی شہید ہوئے۔ میجر معیز شہید کو خوارج کے خلاف کئی آپریشنز میں ان کی بہادری اور جرات مندانہ اقدامات کے لیے جانا جاتا تھا۔
علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے ان بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.