بین الاقوامی برادری اسرائیل پر مستقل جنگ بندی کے لیے دباوٴ ڈالے،خواجہ آصف

استنبول (آ ن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل پر مستقل جنگ بندی کے لیے دباوٴ ڈالے۔ دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے، پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہ غزہ میں تباہ کن انسانی بحران باعث تشویش ہے ۔ عالمی برادری غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا اسرا ئیل غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت نہتے شہریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے اس معاملے پر عالمی برادری آ نکھیں بند نہیں کر سکتی ۔

پا کستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ وزیر دفاع نے پرامن اور مستحکم افغانستان کی ضرورت پر زور دیتے ہوے کہا کہ پاکستان پرامن اور خوشحال افغانستان کا حامی ہے ۔ تاہم افغانستان اپنی سرززمین دہشتگردی کے لئے استعمال ہونے سے روکے ۔ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے، پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے، خواجہ آصف نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر دفاع کا علاقائی امن، سلامتی اور کثیر الجہتی تعاون کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

Comments are closed.