عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈز تشکیل
لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے چاروں صوبوں میں پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سینٹرل پنجاب، ساؤتھ پنجاب سمیت صوبہ بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے لئے الگ الگ پارلیمانی بورڈز تشکیل دیئے گئے ہیں۔سینٹرل پنجاب کے لئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو دی گئی، جنوبی پنجاب کے لئے 6 رکنی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ مخدوم احمد محمود ہوں گے۔نثارکھوڑو کی سربراہی میں سندھ کے لئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سید محمد علی شاہ باچا کو سونپی گئی ہے۔
Comments are closed.