واشنگٹن (آن لائن) کواڈ ممالک ، امریکہ، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا نے پہلگام حملے پر ایک مشترکہ بیان میں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے، تاہم بیان میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق کواڈ ممالک کی جانب سے پہلگام واقعے پر مذمتی بیان جاری کیا گیا، لیکن اس بیان میں نہ تو پاکستان پر الزام عائد کیا گیا اور نہ ہی پاکستان کو کسی بھی شکل میں حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔یہ غیرجانبدار موٴقف بھارت کی اْس کوشش کو ناکامی سے دوچار کرتا ہے جس کے تحت وہ پاکستان کو عالمی سطح پر دہشتگردی سے جوڑنے کی مہم چلا رہا تھا۔
پاکستان کی متوازن اور قانونی بنیادوں پر قائم خارجہ پالیسی نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ بھارت کا یکطرفہ اور بے ثبوت بیانیہ عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا۔پاکستانی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کواڈ جیسے اہم پلیٹ فارم سے پاکستان کا نام نہ لیا جانا بھارت کے موٴقف کی ناکامی اور عالمی اداروں کے اصولی موٴقف کی جیت ہے۔پہلگام حملے پر عالمی ردعمل اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ پاکستان اب ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جا چکاہے۔
Comments are closed.