اسلام آباد(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے فتنہ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بھارتی پشت پناہی والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے جرات مندانہ اقدامات قابل ستائش ہیں۔قوم کو اپنے سکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور بہادری پر فخر ہے۔فتنہ الخوارج کے خلاف پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔۔۔۔۔ اعجاز خان
Comments are closed.