وزیر اعظم شہباز شریف کی ای سی او اجلاس میں شرکت کے موقع پر آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے سائیڈ لائن ملا قات
باکو (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے ای سی او اجلاس میں شرکت کے موقع پر آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے سائیڈ لائن ملا قات کی ۔ وزیراعظم نے ای سی او کی مثالی میزبا نی پر صدر علیوف کو مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دو ران پاکستان کی حمائت پر آ ذری صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ مشکل وقت میں آذربائیجان نے پاکستان کا ساتھ دیا ۔ دونوں رہنماوں نے اقتصادی تعاون میں سرمایہ کاری کے امکانات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنماوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔
دونوں رہنماوں نے اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔ وزیرا عظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی سطح روابط سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو ے ہیں ۔ انہوں نے صدر الہام علیوف کو پاکستان کے دورے کی د عوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔
Comments are closed.