اسلام آباد(آن لائن)عاشورہ سکیورٹی پلان۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پراسلام آباد میں پہلی بار موبائل کنٹرول روم قائم موبائل کنٹرول روم موبائل سگنلز کے بغیر بھی فعال رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی سے مجالس و جلوسوں کی نگرانی ہو گی۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا جی سکس میں مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری کا دورہ۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری بھی ہمراہ تھے ،طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری نے امام بارگاہ کے مرکزی ہال کا وزٹ کیا۔ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔
طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے قائم موبائل کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری کا سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا طلال چوہدری نے کہا کہ سکیورٹی کے لیے1762 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ 4 داخلی راستوں پر 350 ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے عزاداروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی نگرانی کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی متحرک ہے، جبکہ آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ 9 محرم کو عزادار راولپنڈی سے اسلام آباد، 10 محرم کو اسلام آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے
،سیکٹر وائز سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، مجالس اور جلوسوں کے لیے مربوط سکیورٹی کا نظام قائم کیا گیا ہے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ رضاکار بھی سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فرائض انجام دیں گے، جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کا مربوط نظام فعال ہے، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈی آئی جیز، چیف ٹریفک آفیسر اور ایس پیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Comments are closed.