پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے رہنماوٴں کی خانکندی میں چہل قدمی

خانکندی‘آزربائیجان(آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی میں ایک غیر رسمی چہل قدمی کی، جہاں انہوں نے آپس میں خوشگوار اور برادرانہ گفتگو کی۔ اس دوران آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ تینوں رہنماوٴں نے بات چیت کے دوران اپنے ہاتھوں کو تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر تینوں رہنماوٴں کے درمیان غیر رسمی گفتگو کا ماحول خوشگوار رہا، جس میں باہمی تعلقات کے فروغ اور اسٹریٹیجک تعاون پر بات چیت کی گئی۔

Comments are closed.