فاسٹ باولرحارث روٴف انجری کا شکار، میجر لیگ کرکٹ سے آوٹ

اسلام آباد (آن لائن)پاکستانی فاسٹ بولر حارث روٴف انجری کے باعث امریکا کی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے۔امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نیتصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر حارث روٴف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز کا کہنا ہے کہ حارث روٴف انجری کی وجہ سے میجر لیگ کرکٹ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔حارث روٴف کی جگہ نیوزی لینڈ کے بین لسٹر کو فوری طور پر متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔حارث روٴف میجر لیگ کرکٹ 2025 میں سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کرتے ہوئے سب زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔انہوں نے 8 میچز میں 17 وکٹیں لی ہیں۔انجری کے باعث حارث روٴف کی رواں ماہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔فاسٹ بولر حارث روٴف کی فوری طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی شمولیت کے امکانات نہیں ہیں۔وہ کم از کم بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

Comments are closed.