پاکستان میں قانون کی حکمرا نی ہے، اعظم نذیر تارڑ

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر قانون وانسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرا نی ہے ۔ ملک کو اس وقت نفرت نہیں خدمت کرنے والوں ، محبتیں با نٹنے والوں کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا ہم نے نفرت نہیں محبت بانٹنی ہے ۔ ہم نے متحد ہو کر تر قی کی منازل طے کرنی ہیں ۔

انہوں نے کہا ہمیں پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا ہے۔ ہم نے اسے مضبوط بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا قوم کے معماروں کو اچھی تربیت دینا ہم سب کا فرض ہے ۔ بطور وزیر قا نون انسانی حقوق کے لئے منفرد نوعیت کے اقدامات کر کے سرخرو ہوا ہوں ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے ۔ آئین جب ذہنوں اور دلوں میں بستا ہے تو ترقی کی رائیں کھلتی ہیں ۔ ہم جب ہر معاملے میں آئین اور قا نون کو ترجیح دیں گے تو بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جا ئیں گے ۔

Comments are closed.