رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک نہیں لاسکتی، ہم نظریے کے لیے لڑ رہے تھے جس کا حشرنشر کردیا گیا، عمران خان کو حقائق نہیں بتائے جارہے، سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جاتی ہے، یہ اپنے رویے پر معذرت کریں تو ساتھ نکلوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ تحریک صرف کہنے سے نہیں چل جاتی، لوگوں کو نکالنے کے لیے کام کرنا ہوتا ہے، ورکرز کو یقین ہونا چاہیئے کہ لیڈر بھی آئے گا۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حقائق نہیں بتائے جارہے، بانی پی ٹی آئی کو سب اچھا ہے کہ رپورٹ دی جاتی ہے، 26 نومبر کو گولیاں چلائی گئیں، خوف ختم کرنے کے لیے کیا کیا گیا؟ لوگوں کو بتانا ضروری ہے کہ نکلنا کیوں ضروری ہے، یہ اپنے رویے پر معذرت کریں تو میں ساتھ نکلوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں عزت ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی، برے وقت میں بہت کم لوگ ساتھ دیتے ہیں، میں گالم گلوچ دیکھ دیکھ کر تھک گیا ہوں، سوشل میڈیا پر تنقید سے سب بد دل ہوچکے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہم نظریے کے لیے لڑرہے تھے، نظریے کا حشر نشر کردیا گیا ہے، اپوزیشن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم نہیں لاسکتی۔
Comments are closed.