مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(ان لائن)مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کے لیے بڑی خوشخبری!معطلی کے دوران روکی گئی تنخواہیں مخصوص نشستوں پر آنے والے اراکین کو دینے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پارلیمانی ذرائع 13 مئی 2024 کو 77 اراکین کو معطل کیا گیا تھا، جن میں قومی اسمبلی کے 22 اراکین شامل تھے، جن میں 19 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔معطلی کے ساتھ ہی ان کی تنخواہیں روک دی گئی تھیں، تاہم اب ان 19 قومی اسمبلی ارکان کو 13 مئی سے عدالتی فیصلے کی تاریخ تک تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ان اراکین کو ٹی اے، ڈی اے یا دیگر الاوٴنسز نہیں دیے جائیں گے۔13 مئی 2024 سے 31 دسمبر 2024 تک ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کے حساب سے بنیادی تنخواہ دی جائے گی، جب کہ یکم جنوری 2025 سے عدالتی فیصلے تک بڑھائی گئی تنخواہ کے مطابق ادائیگی ہو گی،اسی طرح صوبائی اسمبلیوں کے 55 مخصوص نشستوں کے اراکین کو بھی ان کی متعلقہ اسمبلی کے قانون کے تحت تنخواہیں ملیں گی۔

Comments are closed.