تحریک انصاف میں سینیٹ ٹکٹوں پر بولیاں، کارکنوں کی جگہ اے ٹی ایمز کو فوقیت دی گئی: عظمیٰ بخاری

لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی نشستوں کے لیے بولیاں لگائی گئیں، جہاں پارٹی ورکرز ہار گئے اور نوٹوں کی چمک جیت گئی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خود تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنی قیادت کے اصل چہرے بے نقاب کر دیے ہیں۔ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کرنے والی جماعت آج سب سے بڑی ہارس ٹریڈنگ کی حمایتی بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کرتے ہوئے مالدار اے ٹی ایمز کو ٹکٹ دیے گئے، جب کہ بانی پی ٹی آئی اس پورے عمل سے نہ صرف باخبر ہیں بلکہ خود اس کھیل میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف نے کارکنوں کو صرف تشدد، دھرنوں اور احتجاج کے لیے استعمال کیا جبکہ اقتدار کے مزے موسمی پرندے لوٹتے رہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں سے دلی ہمدردی ہے، جنہیں ہمیشہ دھوکہ دیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی مقبولیت روز بروز کم ہو رہی ہے۔ نوجوان طبقہ اب سمجھ چکا ہے کہ ان کے جذبات کا صرف سیاسی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا

Comments are closed.