فورسز کی مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف موثر کارروائی

راولپنڈی، مستونگ(آن لائن)سیکیورٹی فورسز کا ضلع مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گرد مارے گئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ ال ہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوشاب کے 31 سالہ بہادر افسر میجر زیاد سلیم اول اور جہلم کے بہادر فرزند سپاہی ناظم حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے

، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.