پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں،چدمبرم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا، شیری رحمان

اسلام آباد(آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، بھارتی سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا، بھارتی حکومت حملہ آوروں کی شناخت چھپا رہی ہے کیونکہ وہ بھارتی شہری تھے‘پہلگام حملہ بھارتی ریاستی ناکامی کا نتیجہ ہے، مودی حکومت کو چاہیے وہ پاکستان پر الزامات کی بجائے اپنی اندرونی ناکامیوں کا جائزہ لے۔سابق بھارتی وزیر داخلہ چدمبرم کے پہلگام واقعے کے حوالے سے بیان پر ردعمل میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں

، بھارتی سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا، چدمبرم کا بیان بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا ثابت کرتا ہے، بھارتی حکومت حملہ آوروں کی شناخت چھپا رہی ہے کیونکہ وہ بھارتی شہری تھے، پاکستان معاملے پر بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کرچکا ہے لیکن بھارتی حکومت کو شفاف تحقیقات سے خوف ہے، کیونکہ سچ سامنے آ جائے گا۔ شیری رحمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 27 بار کہہ چکے کہ سیزفائر میں ان کا کلیدی کردار تھا، لیکن ہٹ دھرمی کی انتہا مودی اس کو مسلسل جھٹلا رہا ہے لیکن یہ کہنے کہ ہمت نہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں، پاکستان خطے میں امن کا حامی ہے، بھارت صرف الزامات کی روش پر برقرار ہے، ایس سی او اجلاس میں بھارت کی تنہائی اس کے جھوٹے بیانیے کی ناکامی ہے

،پہلگام حملہ بھارتی ریاستی ناکامی کا نتیجہ ہے، مودی حکومت کو چاہیے وہ پاکستان پر الزامات کی بجائے اپنی اندرونی ناکامیوں کا جائزہ لے۔ شیری رحمان نے کہا کہ بھارت کو جنگ اور سفارتی محاذ کے بعد کھیل کے میدان میں بھی ہزیمت کا سامنا ہے، لیجنڈز کرکٹ لیگ میں پاکستان سے کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر کیا صورتحال ہے جو جنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کی تھی، بھارت ایونٹ میں اپنے چار میچز میں سے کسی ایک میں بھی کامیابی نہیں سمیٹ سکا جبکہ پاکستان ناقابل شکست اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

Comments are closed.