الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراحمد خان بھچر اوررکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ کو نااہل قرار دیدیا
اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراحمد خان بھچر اوررکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ کو نااہل قرار دیدیاہے اورتینوں نشستیں خالی قراردیدی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چوہدری کو دس سال کی سزا سنائی ہے،سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ نااہل قراردیا ہے جبکہ پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچرکو بھی نااہل قراردیا گیا ہے ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کے بعد دونوں کونااہل قراردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تینوں نشستیں خالی قرار دیدی ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اعجاز چوہدری آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت رکن سینیٹ رہنے کے اہل نہیں رہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے احمد چٹھہ اور احمد خان بھچرکو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی ہے واضح رہے کہ احمد چٹھہ این اے 66 وزیرآباد اور احمد خان بھچر پی پی87 میانوالی سے منتخب ارکان اسمبلی تھے۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.