سپریم کورٹ نے عمران خان کی اپیلوں کیلئے نیا تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی 9 مئی اپیلوں کی سماعت کے لیے نیافل بنچ تشکیل دے دیا،اور اب دوکی بجائے تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کر ے گا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف دائراپیلوں کی سماعت کے لیے والا بینچ تبدیل کردیاہے،ضمانت اپیلوں پر 12 اگست سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیاگیاہے۔چیف جسٹس یحیی آفریدی تین رکنی بینچ کی سربراہی کرینگے،جسٹس شفیع صدیقی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ میں شامل ہونگے.سپریم کورٹ نے منگل کوسلمان صفدر کی التواء پر کاروائی 12 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

Comments are closed.