عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 5 اگست کو جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 5 اگست کو جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔پی ٹی آئی نے ایف 9 میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی اسلام اباد کو باضابطہ درخواست دے دی ۔تحریک انصاف کی طرف سے پی ٹی ائی اسلام آباد ریجن کے جنرل سیکرٹری ملک عامر علی نے ڈی سی اسلام اباد کو درخواست دی ۔

ڈی سی اسلام آباد کو دی جانے والی درخواست پر پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مسعود مغل اور جنرل سیکرٹری ملک عامر علی کے دستخط ہیں ۔ملک عامر علی نے ڈی سی آفس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج اور جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی وقانونی حق ہے، عمران خان کی کال پر 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، اسلام آباد میں پانچ اگست کی شام چار سے 10 بجے کے لیے ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

Comments are closed.