صدر آصف علی زرداری سے میر سرفراز بگٹی کی ملاقات ، بلوچستان میں امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایت

کراچی (آن لائن) صدر آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاوٴس کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صدرِ مملکت کو صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اوربلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بن اور موثر ہونا چاہیے ۔

Comments are closed.