وزیر اعظم ہاوٴس میں پاکستان اور ایران کے درمیان معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط اور دستاویز کے تبادلے کی تقریب
اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم ہاوٴس اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط اور دستاویز کے تبادلے کی تقریب ہوئی۔پاکستان اور ایران کے درمیان کل 13 معاہدوں اور ایم او یوز کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔پاکستان اور ایران کے درمیان سائینس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت، ثقافت و ورثہ کا تبادلہ کے لئے معاہدہ کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں معائدے کی دستاویز کا تبادلہ کیاگیا۔
دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم سیفٹی اینڈ فائر فائٹنگ کے شعبے میں تعاون کا معائدہ کی دستاویز کا تبادلہ کیاگیا۔پاکستان اور ایران کے درمیان عدالتی معاونت اور اصلاحات ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ کیاگیا۔2013میں دونوں ممالک کے درمیان ائیر سیفٹی معائدے کے ذیلی ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ مصنوعات کے معیارات پر عملدرامد کے معائدے پر عملدرامد ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحتی اور ثقافتی تعاون کے شعبے میں معاہدہ کیاگیا۔دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر عملدرآمد کے لئے مشترکہ اسٹیٹمنٹ کی تیاری کیلئے معاہدہ کیاگیا۔
Comments are closed.