جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 زخمی

لدھا (آن لائن)جنوبی وزیرستان کے علاقے لوئر وزیرستان کے وانا بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ڈی پی او کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اپر جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا، تاہم وہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔

Comments are closed.