پاکستان کا انکار، قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے ایشیا کپ ہاکی کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، قومی ہاکی ٹیم سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہیں جائے گی۔سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کو پہلے بھی بھارت میں کھیلنے پر تحفظات تھے اور اب بھی ہیں، اپنے کھلاڑیوں کی جان کا تحفظ سب سے اہم ہے

، بھارتی حکومت نے سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی نہیں کروائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن نے بنگلہ دیش کو شامل کرنے پر ہمیں آگاہ نہیں کیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی حکومت کے فیصلوں کو ماننے کی پابند ہے، ایشیا کپ کے بعد بھی پاکستان کے پاس ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کا موقع موجود ہے۔

Comments are closed.